پاکستان کے لئے پہلا آسکرایوارڈ جیتنے والی دستاویزی فلم ”سیونگ فیس“پہلا سارک فلم فیسٹول ایوارڈ بھی جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کی ہی ایک فیچر فلم ”رام چند پاکستانی“ نے سلور میڈل حاصل کیاہے۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی فلم نے سارک فلم فیسٹول میں کوئی ایوارڈ جیتا ہو۔ 
ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان کے مطابق کولمبو میں منعقدہ سارک فلم فیسٹیول میں پاکستان کی جانب سے دو فیچر فلمیں ”رام چند پاکستانی“ اور ”بول“جبکہ ایک دستاویزی فلم”سیونگ فیس“ مقابلے کے لئے بھیجی گئی تھی۔ شرمین عبید چنائے کی فلم ”سیونگ فیس“ کوفیسٹیول کی بہترین دستاویزی فلم قرار دیا گیا ہے جبکہ فیچر فلم ”رام چند پاکستانی“سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہی