پاکستان کے لئے پہلا آسکرایوارڈ جیتنے والی دستاویزی فلم ”سیونگ فیس“پہلا سارک فلم فیسٹول ایوارڈ بھی جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کی ہی ایک فیچر فلم ”رام چند پاکستانی“ نے سلور میڈل حاصل کیاہے۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی فلم نے سارک فلم فیسٹول میں کوئی ایوارڈ جیتا ہو۔
ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان کے مطابق کولمبو میں منعقدہ سارک فلم فیسٹیول میں پاکستان کی جانب سے دو فیچر فلمیں ”رام چند پاکستانی“ اور ”بول“جبکہ ایک دستاویزی فلم”سیونگ فیس“ مقابلے کے لئے بھیجی گئی تھی۔ شرمین عبید چنائے کی فلم ”سیونگ فیس“ کوفیسٹیول کی بہترین دستاویزی فلم قرار دیا گیا ہے جبکہ فیچر فلم ”رام چند پاکستانی“سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہی

۔
علاوہ ازیں پاکستان کے دو فنکاروں منظر صہبائی اور راشد فاروقی کو بہترین فنکار کے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ منظر صہبائی کو فلم ”بول“ اور راشد فاروقی کو فلم ”رام چند پاکستانی“ میں بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان کے لئے یہ ایوارڈز حاصل کرنا اس لئے بھی اعزاز کی بات ہے کہ فیسٹیول میں سارک کے تمام رکن ممالک کی فلموں کو مقابلے کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ ان ممالک میں بھارت جیسا بڑا ملک بھی موجود تھا جہاں کی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کے بعد سب سے بڑی انڈسٹری تصور کی جاتی ہے ۔اس کی موجودگی میں پاکستانی فلموں کا ایوارڈ جیتنا غیرمعمولی کامیابی ہے۔
No comments:
Post a Comment