پیرس .ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی آٹھ سالہ بچی ثنا محبوب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،میت پاکستان روانہ (حسن وارثی )
چند روز قبل ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی بچی ثنا محبوب کی نماز جنازہ آج ٣ بجے پیرس میں ادا ہو گئی نمازے جنازہ کے بعد میت پاکستان روانہ کر دی گئی جہاں بچی کے آبائی گاؤں ماندر میں کل دن تین بجے بچی کی نماز جنازہ پھر ادا کی جاتے گی.بچی کے والد پہلے ہی کسی کام کی سلسلے میں پاکستان میں گئے ہوے تھے.انکی غیر موجودگی میں راجہ اشفاق نتھہ چھتر، ،چوہدری نواز ،میری دی سارسل کے مئیر مسٹر فرانسوا پپونی ،نائب یوری کے تعاون سے میت کی آخری رسومات اور قانونی تقاضے بہت جلد پورے کئے گئے .ان حضرات کی کاوش کو کمیونٹی کے لوگوں جن میں لیاقت اسماعیلہ ،الیاس اسماعیلہ ،راجہ حمید نتھہ چھتر ،ماسٹر یعقوب،میرزا غالب ،شہزاد وارثی ،چوہدری سعید،راجہ ظھیر،راجہ اشفاق ،ابرار کیانی ،چوہدری شبیر بھدر ،قاضی عبدالحمید،اور دیگر نے سراہا ہے.
PRAYER TIMES PARIS
Friday, September 23, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment