ثانیہ سعید پاکستان ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کا ایک منجھا ہوا نام ہے جبکہ ڈرامہ سیریل ”ستارہ اور مہرالنساء “اور ”نجات“ سے انہوں نے بطور اداکارہ پاکستان کے ہر گھر اور تقریباًہر فرد کے دل میں اپنی پہچان بنائی۔
یہ ان دنوں کے ڈرامے ہیں جبکہ پی ٹی وی عروج پر تھا اور’ ایس ٹی این‘ اور’ این ٹی ایم‘ بطور پرائیوئٹ چینل نیا نیا متعارف ہوا تھا۔ سچ پوچھئے تو ثانیہ سعید کی اداکاری سے سجے یہ دونوں ڈرامے ٹی وی چینلز کی شہرت میں چار چاند لگاگئے تھے۔
اب یہی ثانیہ سعید آپ کو نئی ڈرامہ سیریل” زرد موسم“ میں نظر آئیں گی۔جو سات جون سے ہرجمعرات کو ” ہم ٹی وی“ سے پیش کیاجارہا ہے۔