Friday, June 8, 2012

سب سے پتلا اور لچکدار شیشہ تیار


کمپنی نے موبائل فونز کی کمپنیوں کو یہ شیشہ فراہم کرنا شروع کردیا ہے
ایک امریکی کمپنی نے سب سے پتلا اور لچکدار شیشہ تیار کیا ہے جو کسی آلے کے گرد لپیٹا جاسکتا ہے۔
نیویارک کی کورننگ نامی کمپنی نے اس شیشے کو ’ولو گلاس‘ کا نام دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس شیشے کو موبائل کی سکرین پر استعمال کیا جاسکتا کیونکہ موبائل فونز پتلے ہوتے جا رہے ہیں۔
اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر دیپک چوہدری کا کہنا ہے ’آج کل یہ اہم مسئلہ ہے کہ چھوٹی اور بڑی اشیاء کی سکرین کس طرح پتلی سے پتلی ہونے چاہیے۔

امریکی ریاست بوسٹن میں اس شیشے کی رونمائی کی گئی۔
یہ شیشہ ایک کاغذ کے برابر موٹا ہے یعنی صفر اعشاریہ صفر پانچ ملی میٹر۔ آج کل موبائل کی سکرین کی موٹائی صفر اعشاریہ دو اور صفر اعشاریہ پانچ ملی میٹر ہوتی ہے۔
کمپنی نے موبائل فونز کی کمپنیوں کو یہ شیشہ فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔
کمپنی نہ یہ شیشہ فیوژن نامی عمل کے ذریعے تیار کیا ہے۔ اس عمل میں شیشے کو پرانے زمانے میں اخبارات چھاپنے کے طریقے کی طرح تیار کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ شیشہ تیار کرنے کا آسان اور تیز طریقہ ہے۔
اس سے قبل سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی سکرین پر گوریلا گلاس استعمال کیا جاتا ہے۔ گوریلا شیشہ بھی اسی کمپنی ہی نے تیار کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment