سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خون چوسنے والے ایک مائٹ (کیڑے) کی مدد
سے ایک وائرس نے اس دنیا سے اربوں شہد کی مکھیوں کو ختم کردیا ہے۔
ہوائی میں سائنسدانوں کی جانب سے کیے گئے تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ ویورا نامی
کیڑے نے وائرس پھیلایا جس سے شہد کی مکھیوں کے پر تباہ ہوگئے۔ یہ وائرس بعد میں شہد
کی مکھیوں کے خون میں پھیلا اور اس کا اثر سیدھے ان کے دماغ پر ہوا جس سے مکھیاں
مرنے لگیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے ’یہ دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کو تباہ کرنے والے سب سے خطرناک وائرس میں سے ایک ہے۔‘ یہ تحقیق ایک جریدے ’سائنس‘ میں شائع ہوئی ہے۔
شفیلڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر سٹیفن مارٹن کی قیادت میں ہوئی اس تحقیق میں محقیقین نے حوائی میں شہد کی مکھیوں کی اموات کی تفتیش کی جس سے معلوم ہوا کہ ویورا نامی وائرس کیلیفورنیا سے پانچ برس پہلے یہاں پہنچا۔