فوٹو Reuters
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےدنیا کے دس بہترین باؤلروں کی اپنی تازہ فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے سعید اجمل اورعبدالرحمٰن کے نام بھی شامل ہیں۔
اتوار کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں آئی سی سی نے کہا ہے کہ ایک وقت میں پاکستان کے دو اسپن باؤلرز 23 سال بعد اس فہرست کا حصہ بنے ہیں۔
اس سے قبل ستمبر 1988ء میں جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کے لیگ اسپنر عبدالقادر اور بائیں ہاتھ سے اسپن باؤلنگ کرانے والے اقبال قاسم کے نام شامل تھے۔
اجمل اور رحمٰن کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ہفتہ کو ابوظہبی میں پاکستان نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں عالمی درجہ بندی میں سرفہرست انگلینڈ کو 72 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو، صفر سے جیت لی ہے۔
رحمٰن نے دوسری اننگز میں 25 رنز کے عوض انگلش ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پاکستان کو میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
دنیا کے بہترین باؤلرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹائن، دوسرے پر سعید اجمل اور تیسرے پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ہیں جبکہ عبدالرحمٰن نویں نمبر پر ہیں۔
اجمل اور رحمٰن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری حالیہ سیریزمیں دو ٹیسٹ میچوں میں اب تک بالترتیب 17 اور 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
پاکستان کے کپتان مصباح الحق بھی اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی مرتبہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں کی آئی سی سی کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اس فہرست میں اول نمبر پر سری لنکا کے کمار سنگاکارا، دوسرے پر جنوبی افریقہ کے یاک کیلس اورتیسرے پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ہیں، جبکہ مصباح الحق آٹھویں نمبر پر ہیں۔
تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ دوبئی میں 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

No comments:
Post a Comment