قذافی کی افواج کی شکست تک مہم جاری:نیٹو
نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ لیبیا میں اتحادی مہم کرنل قذافی کی افواج کی شکست تک جاری رہے گی۔
برسلز میں نیٹو اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل آندریس راسموسین کا کہنا تھا نیٹو کا کام ایک ایسا مستقبل تراشنا ہے جس میں کرنل قذافی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیبیا میں نیٹو کی کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کرنل قذافی کی حامی افواج کو مکمل شکست نہیں دے دی جاتی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جب یہ تنازعہ ختم ہوجائے گا تو نیٹو اتحاد لیبیا میں اپنے فوجی تعینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس لیبیا میں دو ماہ سے جاری فضائی کارروائی کے اثرات پر غور کرنے کے لیے منعقد ہوا تھا۔
مصراتہ میں موجود باغیوں نے بی بی سی کے ڈیوڈ لوئن کو بتایا ہے کہ انہوں نے مصراتہ کے مشرق میں خاصی پیشقدمی کی ہے۔
ہلاک ہونے والے باغیوں میں سے بارہ شہر کے مشرقی جبکہ دو مغربی حصے میں ہلاک ہوئے۔
بدھ کو مصراتہ شہر کے مشرقی حصے سے اس وقت دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جب باغیوں کی پیشقدمی روکنے کے لیے حکومتی افواج نے راکٹ داغے۔
No comments:
Post a Comment