Monday, April 18, 2011

source:voa

جان بینر کی اسلام آباد میں گیلانی سے ملاقات
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بینر نے پیر کی سہ پہیراسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔ ملا قات میں امریکی سفیر کے کیمرون منٹر کے علاوہ دیگر اہم حکام بھی شامل تھے۔ اسپیکر جان بینر اتوار کی شب پاکستان پہنچے اور اپنے مختصر قیام میں وہ دیگر پاکستانی رہنماؤں سے بھی بات کریں گے۔ ملاقات کی مذید تفصیل کا سرکاری طور پر کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے
کراچی: گولی لگنےکےواقعات میں نو افراد ہلاک۔
پاکستانی پولیس کا کہنا ہےکہ ملکی معیشت کی شہ رگ کراچی میں شوٹنگ اوراغوا کےواقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ہفتے کےدِٕن کے اِن پُرتشدد واقعات میں متعددہلاک شدگان سیاسی کارکن تھے۔  حکام نے اِن واقعات کو ’ٹارگٹ کلنگز‘ قراردیا ہے، تاہم  اصل محرکات اورملوث افراد کی شناخت  کا معاملہ واضح نہیں۔  اُن میں سے چند لوگ اُس وقت ہلاک ہوئےجب موٹر سائیکلوں پرسوار مسلح افراد نے اُن پر گولیاں چلادیں۔
 وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک نے کراچی میں قانون کا نفاذ کرنے والے اہل کاروں کوگشت میں اضافہ کرنے اور حملہ آروں کو موقع پر گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment